9 فروری 2017 - 20:29
یہودی نے 81 سالہ فلسطینی کو کچل کر شہید کر دیا

ایک یہودی نے 81 سالہ فلسطینی کو کچل کر شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مغربی کنارے میں یہودی آباد کار نے سڑک کنارے کھڑے 81 سالہ فلسطینی پر گاڑی چڑھا کر شہید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، ایک یہودی نے شہر بیت الحم کے جنوبی ٹاﺅن الحضر میں سڑک کنارے کھڑے 81 سالہ بزرگ پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، جس کے باعث وہ بزرگ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ غاصب یہودی فلسطینی مسلمانوں کو مارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور کوئی بھی بہانہ بناکر ان کی جان لے لیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲